دعوت اسلامی کے شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر روح پرور اجتماعات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قائم مدنی مراکز سمیت مختلف مقامات پر روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ شب معراج کا مرکزی اجتماع اور دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہوئی، اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمدخان ،نواب شاہ، میرپور خاص، بدین، دادو، سکھر، گھوٹکی ، سانگھڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمورسمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بھی شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہونے والے شب معراج النبی ﷺ اور دستار فضلیت و تقسیم اسناد کے مرکزی اجتماع میں قرب و جوار کے کئی علاقوں سے مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے اور اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواہان نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجتماع سے دعوت اسلامی پاکستان مشاورت کے نگراں حاجی محمد شاہد عطاری نے واقعہ معراج النبی ﷺ پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ معراج کا ذکر سن کر عاشقان کے چہرے کھل جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شب معراج النبی ﷺ دعوت اسلامی
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔