زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔
زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟ اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔
زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
صحافی مہوش قمس خان لکھتی ہیں کہ زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے لاعلم ہیں تو آخر کون ہے وہ شخص جو شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے؟
????????زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے لاعلم۔ آخر کون ہے وہ شخص جو مروت کو پارٹی سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے؟؟ pic.
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 12, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ زرتاج گل اکثر بے خبر ہی رہتی ہیں۔
یہ اکثر بے خبر رہتی ہیں
— Khizar Hayat Abbasi (@Khizar333) February 13, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔ اوریہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی زرتاج گل شیر افضل مروت عمران خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی زرتاج گل شیر افضل مروت شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پی ٹی آئی سے لاعلم زرتاج گل ہیں کہ
پڑھیں:
اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں سو رہی ہیں جن کی ویڈیو طلبا نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
مختصر کلپ میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی شناخت جونیئر ہائی اسکول کرشناپوری میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی سو رہی ہیں جبکہ بچوں کو پڑھانے کا وقت ہے۔
مبینہ طور پر ایک طالب علم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے تحقیقات مکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:’ڈھائی لاکھ روپے چرا رہا ہوں جلد واپس کردوں گا‘ چور معافی نامہ چھوڑ گیا