امریکیوں کو بیرون ملک ٹھیکوں کیلئے غیرملکیوں کو رشوت دینے کے دروازے کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے ۔صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔
صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل روک دیں جو امریکی کارپوریشنز کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں کے اہلکاروں کو رشوت دیں تاکہ اپنے مالی مفادات حاصل کرسکیں۔صدر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کیلئے تباہی تھے کیونکہ قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر ان اقدامات کی وجہ سے بیرونی ملک کوئی معاہدہ عملی طورپر کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہوگیا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ تاثر دیا کہ کاروبار میں رشوت معمول سمجھی جاتی ہے۔ٹرمپ کے حکمنامے کی بدولت غیرملکیوں کورشوت دینے میں ملوث اہلکار اب امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہوجائیں گے۔ماضی اورحال میں اینٹی کرپشن کے تمام اقدامات کا اب محکمہ انصاف از سرنو جائزہ لے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ انصاف
پڑھیں:
بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ
بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، مگر پاکستان کے سب سے پسماندہ علاقے کے ان غریب خاندانوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔”
انہوں نے زور دیا کہ شہید مزدوروں کے بچوں کی تعلیم اور مکمل کفالت کی ذمے داری بھی حکومت کو اٹھانی چاہیے۔ اس موقع پر ورثا نے مطالبہ کیا کہ شہداء کے جسد خاکی جلد از جلد وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے۔
محمد علی درانی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ایران کے سفیر سے ملاقات کر کے متاثرہ خاندانوں کی جانب سے پیش کی جانے والی گزارشات ان کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ایران میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ایران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شہداء کے لواحقین کی مالی کفالت میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔
محمد علی درانی نے کہا، “یہ محنت کش شہید معیشت ہیں، جنہوں نے غربت سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ان کے ساتھ ہونے والا ظلم ناقابل معافی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔