قوت سماعت کے آلات کی قیمت میں 50فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوت سماعت سے محروم یا متاثرہونے والے افراد کے لیے کانوں میں لگائے جانے والے آلات انتہائی مہنگے ہوگئے، مختلف اقسام کے یہ آلات بیرون ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکان دار حضرات نے بتایا کہ ان آلات کی قیمت میں 30 سے50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مختلف عوامل کی وجہ سے سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں نوجوانوں میں موبائل کا مسلسل استعمال، ٹریفک کا شور، فضائی آلودگی، نامناسب علاج اور دیگرعوامل شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بے تحاشا ٹریفک شورکی وجہ سے قوت سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک پولیس کے 75 فیصد اہلکار سماعت کے مسائل کا شکار ہیں، دوران حمل خواتین کو مختلف انفیکشن کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں میں سماعت کی خرابی بھی بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 3 فیصد بچے سماعت کی خرابی کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، کان میں مختلف انفیکشن کا باعث بننے والے عوامل اور پیدائشی پیچیدگیاں ان مسائل کی اہم وجوہات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سماعت کے
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپی ممالک کو برآمدات9.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق اس دوران مغربی یورپ کو برآمدات میں11.6فیصد، شمالی یورپ کو برآمدات میں17.7 فیصد اضافہ ہوا ، اٹلی، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات بھی بتدریج بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی
اس اضافے کی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل و ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ پورپی پارلیمان نے اکتوبر2023 میں پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں2027 تک توسیع دی تھی۔