سلمان خان نے دوران پرواز موت کے روبرو ہوکر بچنے کا واقعہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بیان کردیا ہے جس میں انہیں جہاز میں ناہموار پرواز یعنی ’فلائٹ ٹربولنس‘ کی وجہ سے موت کے روبرو کھڑا ہونا پڑا۔
سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارحان خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ سری لنکا میں ایوارڈ شو سے لوٹتے ہوئے پروازی کی ناہمواری یعنی فلائٹ ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیے:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟
سلمان خان کے مطابق اس سفر میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سلمان خان کے مطابق سہیل خان اس ہنگامہ آرائی دوران بغیر کسی پریشانی کے سوتے رہے جبکہ جہاز میں سفر کرنے والے تمام لوگوں کو شدید خوف لاحق تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’فلائٹ ٹربولنس‘ کے دوران جب انہوں نے مسافروں کے ساتھ ساتھ جہاز کے پائلٹ اور ہوائی میزبانوں کو بھی خوفزدہ دیکھا تو ان کے ڈر میں اور بھی اضافہ ہوا کیوں کہ جہاز کا عملہ عموماً ایسے حالات میں خوفزدہ نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا منظر انہوں نے اس سے قبل صرف فلموں میں دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان خان 59 سال کے ہو گئے، امبانی سمیت اہم شخصیات کی سالگرہ تقریب میں شرکت
سلمان خان کے مطابق پروازی کی یہ ناہمواری تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوئی اور مسافر ایک بار پھر سے معمول کی طرف لوٹ گئے اور بات چیت شروع کی تاہم جلد ہی یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوا اس بار تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا جس کے بعد جہاز نے باحفاظت لینڈنگ کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
aeroplane FLIGHT TURBULENCE SALMAN KHAN پرواز جہاز سلمان خان.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کولمبیا کے سرکس پرفارمر نے سر کے بل کھڑے ہوکر بال جگلنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
کولمبیا کے ایک سرکس پرفارمر نے سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کو فضا میں اچھال کر پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
34 سالہ جوز ویلنسیا نے 45 منٹ تک سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کی جگلنگ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جوز ویلنسیا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس شاندار کامیابی کے حصول کے لیے کئی سالوں تک سخت مشقیں کیں، تاکہ ہینڈ اسٹینڈ کی پرفارمنس کے دوران پانچ بالز کو زیادہ وقت تک جگل کر سکے۔ اس محنت کا نتیجہ آج سامنے آیا۔
جوز ویلنسیا فی الحال لیومس سرکس کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، جو اس وقت یورپ کا دورہ کر رہا ہے۔