شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انہیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ شیر افضل شیر افضل مروت شوکت یوسفزئی پارٹی سے
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی ہوگا، اصولی فیصلہ ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ امید ہے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔