سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کیخلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے بری کر دیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔
تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وزیر قانون کا اعلاناسلام آباد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ...
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں، پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔