شہدادپور: تجاوزات کے خلاف آپریشن، چھپرے، چبوترے توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو اور سی ایم او نظر محمد ڈھیو نے عملے اور پولیس کے ہمراہ ہالا چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہیوی مشینری سے تجاوزات، چھپرے، چبوترے توڑ دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو پہلے ہی میڈیا اور اعلانات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اپنی تجاوزات فوری ہٹا لی جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے مین چوراہوں، سڑکوں پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے، عوام تجاوزات مسمار کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آغا علی کیخلاف بے بنیاد ایف آئی آر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔