حکومت پنجاب کی دعوت‘ 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی۔ مہمانوں میں امریکا، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،
نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ڈیفنس
پڑھیں:
محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے:مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے. پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے. پنجاب میں تعلیم کے بعد بچوں کو کھیلتا، آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں. پنجاب میں کھیل کے میدان کئی سال سے ویران تھے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر وظائف دیے، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے. ہمارے نوجوان ہونہار اور باصلاحیت ہیں. محنت کرتے جاؤ مریم نواز تمہارے ساتھ کھڑی ہے.عالمی معیار کے کوچز سے نوجوانوں کی تربیت کرائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو لیپ ٹاپ اور 2200 ایتھلیٹس کو الیکٹرک بائیکس دے رہے ہیں. نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیں گے. 7 فروری کو ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جائے گا۔