اسلام آباد:

رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو  عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرموں نے رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024  میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی، جس پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرموں کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد مجرموں کو کے دوران قتل کے

پڑھیں:

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک

اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔

اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔

سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔

اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔…

— Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025

پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ نون مارے جانے والے ڈاکو کی لاش کو گزشتہ روز  ورثا نے شناخت کر لیا۔ ملزم 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کےلیے ہر وقت تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس پولیس مقابلہ تھانہ نون ڈاکو ہلاک

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 86پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں
  • پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی کیس: جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس آصف سعید کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار