اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گھر سے عجیب آوازیں، مالک نے کیمرہ ڈال کر دیکھا تو ایسا خطرناک منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

معاشی استحکام کے لیے پنشن اصلاحات ناگزیر ہیں. ویلتھ پاک

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ماہرین زور دیا ہے کہ پنشن اصلاحات غیر پائیدار ذمہ داریوں کو روکنے اور عوامی مالیات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں لیکن ان کی کامیابی کا انحصار سرمایہ کاری کی دانشمندانہ حکمت عملی، شفاف طرز حکمرانی اور طویل مدتی پائیداری پر ہے. ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی پنشن واجبات جو پہلے براہ راست کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے ادا کیے جاتے تھے معاشی طور پر غیر مستحکم ہو چکے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ اس طرح کے فنڈنگ میکانزم نے اہم مالی تنا ﺅپیدا کیا اور اگر پنشن کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا گیا تو سماجی بدامنی کے خطرات لاحق ہو گئے . انہوں نے کہا کہ یہ نظام آمدنی کی ناپسندیدہ تقسیم اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے حکومت نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نیشنل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پنشن اصلاحات کو ترجیح دی ہے اس منصوبے میں سرکاری ملازمین کے لیے ایک وقف پنشن فنڈ قائم کرنا اور پرائیویٹ پنشن اسکیموں کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ خطرے کو متنوع بنایا جا سکے اور ریاست کے مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے مزید برآں نئے سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے والے مخصوص اقدامات کو متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل کی ذمہ داریوں پر دبا وکو کم کیا جا سکے.

ماہر اقتصادیات شاہد محمود نے ان خدشات کا تذکرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پنشن اصلاحات کم از کم ایک دہائی سے التوا کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے حکومتوں نے فیصلہ کن کارروائی میں تاخیر کی تاہم بیلوننگ مالیاتی بل، جو غیر پائیدار سطح تک پہنچ گیا تھا بالآخر موجودہ پالیسی سازوں کو اصلاحات کو ترجیح دینے پر مجبور کر دیا. شاہدمحمود نے ان اصلاحات کی اہمیت کو تسلیم کیا لیکن نشاندہی کی کہ ان کے فوری اثرات محدود ہوں گے کیونکہ یہ بنیادی طور پر سول سروس میں نئے داخل ہونے والوں پر لاگو ہوتے ہیں موجودہ ذمہ داریاں جو مالیاتی بوجھ کے زیادہ تر حصے کی نمائندگی کرتی ہیں بڑی حد تک غیر حل شدہ رہتی ہیں انہوں نے غیر مستحکم معاشی ماحول میں پنشن فنڈز کو منظم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور سمجھدار سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے متنبہ کیا کہ واضح تحفظات اور شفاف حکمرانی کے بغیر ان فنڈز کو اہم خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو بالآخر ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے.

انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس پنشن کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کا فقدان دکھائی دیتا ہے ایک اہم خلا جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے دونوں ماہرین نے مالیاتی ذمہ داری کو ملازمین کی بہبود کے ساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا جب کہ اصلاحات پالیسی کی سمت میں مثبت تبدیلی کا اشارہ دیتی ہیں. انہوں نے متنبہ کیا کہ مسلسل کوششیں اور طویل مدتی منصوبہ بندی بامعنی نتائج کے حصول کے لیے ضروری ہے ایک اصلاح شدہ پنشن کا نظام مالی دباو کو کم کر سکتا ہے ریٹائر ہونے والوں کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنا سکتا ہے اور عوامی مالیات کو ذمہ داری سے سنبھالنے کی حکومت کی صلاحیت پر اعتماد کو فروغ دے سکتا ہے تاہم یہ اصلاحات وسیع تر ساختی مسائل کو حل کیے بغیر اور سمجھدار فنڈ کے انتظام کو یقینی بنائے بغیر اپنے مطلوبہ اہداف سے کم ہو سکتی ہیں.


متعلقہ مضامین

  • معاشی استحکام کے لیے پنشن اصلاحات ناگزیر ہیں. ویلتھ پاک
  • پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے: احسن اقبال
  • وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو عالمی معاشی طاقت بنائیں گے: احسن اقبال
  • پائیدار ترقی کے لیے ایک ٹیم بننا ہوگا، وزیراعظم
  • لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • معاشی استحکام کا سفر جاری‘ پائیدار ترقی کیلیے ایک ٹیم بننا ہوگا‘ وزیراعظم
  • معاشی استحکام کا سفر جاری، پائیدار ترقی کیلیے ایک ٹیم بننا ہوگا، وزیراعظم
  • پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبال
  • پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال