کراچی:

معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔

ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔

اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے اُن کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ویڈیو کانٹینٹ تھا۔ 

شام ادریس نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اس ویڈیو میں چند لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی پر تشدد سمیت دیگر الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی نے انہیں ڈرایا اور دھمکایا جبکہ مقدمہ درج کرنے، گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان کا سنگین اعتراضات کے باوجود غیرجانبدار ماہر سے تعاون کا فیصلہ

کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان نے سنگین اعتراضات اور تحفظات کے باوجود غیرجانبدار ماہر سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے میں تنازعات کے حل کے لئے تعاون کرے گا۔

کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستانی اعتراضات پر ورلڈ بینک نے غیرجانبدار ماہر کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان غیرجانبدار ماہر کے بجائے ثالِثی عدالت سے حل چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرجانبدار ماہر نے اپنا دائرہ اختیار ہونے کے حق میں فیصلہ دیا ہے، بھارت اس فیصلے کو اپنی جیت سمجھ رہا ہے۔

تاہم، پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں تنازعات کے حل کے لیے تعاون کریں گے، غیرجانبدار ماہر کو ڈیمز پر اعتراضات والا میموریل فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ، ڈی آئی خان سے آیا ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی
  • احمد شہزاد نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی سنگین غلطیوں کی نشاندہی کردی
  • چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • گیس ٹیرف میں اضافہ ٹیکسٹائل شعبے کیلئے سنگین دھچکا ہے، پی ٹی سی
  • حیدرآبادـ: اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن کے تحت سیمینار سے احمد ادریس چوہان ،شان سہگل و دیگر خطاب کر رہے ہیں
  • کشن گنگا اور ریتلے ڈیموں پر پاکستان کا سنگین اعتراضات کے باوجود غیرجانبدار ماہر سے تعاون کا فیصلہ
  • رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟
  • بھارت کے سابق کرکٹ اسٹار کے ایم ایس دھونی پر سنگین الزامات