Jasarat News:
2025-04-13@16:55:43 GMT
معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان برانڈ پوری دنیا میں مشہور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوجرانولہ کے تاجر بہترین ہنرمندی اور مہارت کے علم بردار ہیں، پاکستان کے ہر تاجر کو عالمی منڈی میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے کے افراد یکجا ہو کر کام کریں تو اگلے 8 سالوں میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا قومی تقاضا پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، جس قدر تیزی سے برآمدات کی مقدار بڑھے گی اتنی تیزی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ای کامرس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کاروبار کو عالمی سطح پر لے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد گوجرانولہ چیمبر کا دورہ کریں گے کیونکہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔