مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں،شیرافضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپریشنل ذمہ داریاںپارٹی عہدے داروں کو دی جائیں،ساراکیادھراان کااور ان کے ساتھیوں کاہے ،یہ خود کو ڈی فیکٹوسیکرٹری جنرل کہتے ہیں جس کامطلب غاصب ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف پروپیگنڈاکرنےوالوں کو جواب دوں گا،26نومبرکو ہم ڈی چوک کیوں آئے؟اس کا احتساب کیوںنہیں ہوتا؟
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے گردجنہوں نے گھیراڈالاوہ غیرمنتخب لوگ ہیں،بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیرہوتی ہے لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہوجاتے ہیں، میں نے موروثی سیاست کے خلاف بیان دیاجو شاید کسی کو ناگوارگزرا،پارٹی ممبر کے لیے اس سے برا کیاہوگاکہ اسے پارٹی سے نکال دیںایک سال میں تیسری بارمجھے نکلوایاگیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔
آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔