حزب المجاہدین کے رہنما کے قتل میں ملوث مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حزب المجاہدین کے رہنما بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کے قتل کیس میں مجرم شاہ زیب نیئر عرف زیبی کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
عدالت نے مجرم شاہزیب کو قتل، دہشتگردی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ وصول کرنے کے الزام میں 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر 5 ملزمان کو انڈین ایجنسی را سے رابطے، فنڈنگ وصول کرنے اور دہشتگردی کے الزامات پر مجموعی طور پر 76 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف
واضح رہے کہ ایک عرصے سے انڈین ہٹ لسٹ پر موجود حزب کمانڈ کونسل کے رکن بشیر احمد پیر کے والد اور بھائی کو انڈین آرمی نے مقبوضہ کشمیر میں قتل کر دیا تھا اور گھر جلا دیا تھا۔ جبکہ بشیر احمد پیر کو 20 فروری 2023 کو اسلام آباد کے علاقے برما ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا۔
عدالت نے راولپنڈی کے رہائشی شاہزیب نیئر عرف زیبی کو اسلام آباد میں حزب المجاہدین کے رہنما بشیر احمد کے قتل میں قصوروار قرار دے کر 2 بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسداد دہشتگردی عدالت حزب المجاہدین رہنما سزا سزائے موت قید مقبوضہ کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت حزب المجاہدین سزائے موت حزب المجاہدین سزائے موت کا حکم
پڑھیں:
گینگ ریپ کیس کے دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت14اپریل کو ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کرے گا۔(جاری ہے)
تھانہ گجر پورہ میں9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، مجرمان کے خلاف زیر دفعہ365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں14 سال قید اورڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا، خاتون اوربچوں کو اغوا ء کرنے کے جرم میں عمرقید سنائی گئی تھی، گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کوپانچ سال قید کی سزاسنائی گئی تھی، مجرمان نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو25 مارچ2021 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔