اسرائیل کے غزہ اور بیروت میں فضائی حملے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بیروت / غزہ: اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں متعدد شہادتیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا گیا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب لبنان میں ایک اور تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب اسرائیل کے دباؤ پر ایرانی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کو بیروت ایئرپورٹ پر اترنے نہیں دیا گیا اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پرواز کے ذریعے حزب اللہ کے لیے بڑی مقدار میں رقوم اسمگل کی جا رہی تھیں۔
ایرانی حکام اور لبنانی حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خیال رہےکہ غزہ کی صورت حال بھی شدید کشیدگی کا شکار ہے، فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے،حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی، مگر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حزب اللہ
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔