قومی اسمبلی میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور،استعمال پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ عائد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور،استعمال پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ عائد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے تحت پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔بایو ویپن کی تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔بل کے متن کے مطابق بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا اس سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی، بایولو جیکل ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔
بایولو جیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی مجاز ہوگی، حیاتیاتی نباتات کے ذریعے، بیکٹریا، وائرس یا کسی بھی قسم کی انفیکشنز بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری پر 10 سے 25 سال قید ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ممنوعہ مقاصد کے لیے بایولوجیکل ہتھیار تیار و ڈیزائن کرنے، پیداوار، ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی، بایولوجیکل ہتھیاروں کی نقل و حمل، درآمد، برآمد، فروخت اور منتقلی پر بھی پابندی ہوگی۔
بائیولوجیکل ہتھیاروں سے متعلق تمام مواد، سازوسامان، ٹیکنالوجی اور مجرم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد وفاقی حکومت ضبط کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔وفاقی حکومت کے ذریعے انجام پانے والے یا مجاز کردہ کسی پروگرام یا سرگرمی کو ممنوع قرار نہیں دیا جائے گا، مرکزی اتھارٹی کو پرامن مقاصد کے لیے بیکٹیریاولوجیکل ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کے استعمال کے لیے آلات، مواد اور سائنسی اور تکنیکی معلومات کے ممکنہ تبادلے میں سہولت فراہم کرنے اور اس میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قید اور ایک کروڑ ایک کروڑ جرمانہ پر سزائے موت قومی اسمبلی ہتھیاروں کے اور زہریلے
پڑھیں:
پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 20لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال کی سزا ہو گی
وفاقی حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کے لیے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا اور جعلی خبروں سے متعلق اہم قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اس بل میں جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے سزاؤں اور جرمانوں کا تعین بھی کیا جائے گا، جس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر مقررہ مدت میں مقدمات کا فیصلہ نہیں ہو پاتا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، اور ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ چھ ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔
وزیر قانون نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل سے بے پرواہ ہیں، اور صرف یہاں آ کر لابی میں کھانے کھاتے ہیں یا ایک فرد کی رہائی کے نعرے لگاتے ہیں جبکہ ایوان میں بار بار کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو نظام انصاف میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اس ایوان سے ان مشکلات کے حل کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ موجودہ نظام میں اتنی خامیاں ہیں کہ اکثر کسی شخص پر الزام ثابت ہی نہیں ہوتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں مجرموں کو سزا دینے کی شرح انتہائی کم ہے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ شرح 80 فیصد تک ہے۔ انہوں نے اس نظام میں اصلاحات لانے کے لیے ان ترامیم کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ اس بل میں ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی کی گئی ہیں۔