اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور کوئی اور ایسا کرتا ہے تو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

20 جنوری کو جب ٹرمپ نے حلف اٹھایا تو بلاول بھٹو وہاں موجود نہیں تھے، جس پر لوگوں کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا تھا، تاہم آج انہوں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری اہلکاروں کی اکثریت بین الاقوامی فرائض کے لیے ٹیسٹ میں ناکام

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کے لیے

پڑھیں:

ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہے تو ڈیل کرا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک مجھے پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کوئی امریکی اسے خرید لے، اگر ایلون مسک لینا چاہیں تو میں ڈیل کرا دوں گا۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے کیلیفورنیا میں جاری آگ سے ہونے والے نقصانات پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، اور وہ کیلیفورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق ایک آرڈر جاری کریں گے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی آدھی آمدنی امریکا کو ملنی چاہیے۔

 

صدر ٹرمپ نے امریکا میں مصنوعی ذہانت (AI) کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے 100,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس پر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ان کے مطابق، یہ منصوبہ امریکا کو جدید ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو اس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے چینی صدر سے مدد طلب کی ہے۔

ایچ-ون ویزا پروگرام کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس پروگرام سے بہترین اور قابل افراد امریکا آئیں گے، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی حلف برداری : پاکستان سے کوئی وفدنہیں گیا، نقوی اپنے طورپرامریکہ گئے ،راناثناء اللہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرناشتے میں شرکت کروں گا، بلاول بھٹو زرداری
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا: بلاول بھٹو
  • وزیراعظم پانچ سال پورے کریں گے،بلاول بھٹو
  • امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا،بلاول بھٹو
  • 26ویں ترمیم ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو، وزیراعظم 5 سال پورے کرینگے، بلاول بھٹو
  • حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، بلاول بھٹو
  • ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہے تو ڈیل کرا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ