راولپنڈی: 2 وکلا کے قاتل پولیس اہلکار کو 2 مرتبہ سزائے موت، 3 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔
واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک،لاش افغانستان کے حوالے
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، مارے گئے افغان شہری کا تعلق صوبہ پکتیکا، افغانستان سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔