جائیداد کیلیے 86 سالہ صنعت کار کو پوتے نے موت کے گھاٹ اتار دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
دولت کے لیے انسان کیا نہیں کرتا؟ اس معاملے میں وہ کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ کچھ ایسا ہی بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی ہوا۔ امریکا میں اعلیٰ تعلیم پانے والے ایک 29 سالہ بزنس مین نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دادا کو چاقو کے 70 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
86 سالہ ویلامتی چندرا شیکھر حیدرآباد کا معروف صنعت کار تھا۔ اُن نے نصف صدی سے بھی زائد مدت تک انتہائی محنت کے ذریعے ایک صنعتی سلطنت کھڑی کی جس میں سے پوتا حصہ مانگ رہا تھا اور نہ ملنے پر بہت زیادہ مشتعل ہوگیا۔ جب اُس نے دیکھا کہ دادا تو کچھ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں تو اُس نے سب کچھ بھلاکر صرف دولت کے حصول کو یاد رکھا اور چاقو سے دادا پر حملہ کردیا۔ وہ بوڑھے دادا پر وار پر وار کرتا گیا اور کسی میں اُسے روکنے کی ہمت پیدا نہ ہوئی۔
اس انسانیت سوز واردات سے قبل 29 سالہ کِلارو کیرتھی تیجا اور اُس کے دادا ویلجن گروپ کے چیئرمین ویلامتی چندرا شیکھر راؤ کے درمیان تند و تیز بحث ہوئی۔ بحث کی گرما گرمی کے دوران پوتا اپنے غصے پر قابو نہ پاسکا اور دادا پر پِل پڑتا۔ اِس سے پہلے کہ لوگ روکنے کے لیے آگے بڑھتے چاقو کے وار اپنا کام کرچکے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دادا نے پوتے کو آبائی جائیداد میں حصے کے طور پر چار کروڑ روپے دیے تھے تاہم وہ بضد تھا کہ اُسے بہت کم ملا ہے، مزید دیا جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔