شیر افضل مروت نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی، سلمان اکرم راجا کا تبصرہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچاننے والا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا پہلے بھی پنجاب کے ایک ایم پی اے نے بانی پی ٹی آئی کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا، وضاحت کا موقع فراہم کیے بغیر مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ افضل مروت نے اپنے جواب میں شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فورمز پر خدشات اٹھانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، امید ہے کہ میرے اٹھائے گئے خدشات کو دور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے تھے جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت افضل مروت نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے:عمران خان
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں. انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے. شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر 5 سےاڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے. وہاں سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی ائی کو آگاہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا. شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا. مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے.شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا.شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔