راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )راولپنڈی کی سول عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا.

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں.

عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295- اے کے تحت 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا عدالت نے کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے خیال رہے کہ مجرموں کے خلاف پیکا کی سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے تحت

پڑھیں:

رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔ان دنوں سوشل میڈیا پریوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب کافی قانونی مسائل کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن ابھی یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ ذوالقرنین سکندر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح ان کے روزمرہ کے ویلاگز شوق سے دیکھتے ہیں۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسا کچھ دیکھنے کو ملا جو لوگوں کیلئے غیر متوقع صورتحال سے کم نہ تھا، ہوا کچھ یوں کہ حالیہ دنوں سئ ذوالقرنین اپنے قریبی دوست کی شادی مصروف تھے جسکے ویلاگ اور پوسٹ وہ لمحہ نہ لمحہ سوشل میڈیا کی زینت بنارہے تھے۔

اسی دوران شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا گیا۔ شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور سات سے آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔اگرچہ کہ اس اچانک گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس واقعے پر ناراضی اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے اس گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔

ویڈیو پیغام میں یوٹیوبر کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں ان افراد سے لاعلم ہوں جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ،’انہوں نے میرے خلاف جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا ہے، اور میں جلد ہی اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔’دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یوٹیوبر کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ یہ صرف اور صرف کسی نامور شخصیات کی ساکھ کو داغدار کرنا ہے کیونکہ کسی سے بھی انکی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔

ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک،صارفین کو چونکا دیا

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں
  • توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی
  • پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی
  • توہین مذہب: 4 مجرموں کو سزائے موت، 80 سال قید
  • راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت
  • رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا
  • رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا؟
  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان
  • سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل