متحدہ عرب امارات کو ہر روز 2 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ سٹریٹیجک سیکٹر ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کا اظہار متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائبر حملے 14 مختلف ملکوں سے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ اداروں نے ان حملہ آوروں کے علاقوں کی کامیابی سے نشاندہی کر لی ہے اور ان کا توڑ بھی کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے ہیں۔ جبکہ 30 فیصد سائبر حملے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی شعبے پر 7 فیصد حملے ہو رہے ہیں۔ ایوی ایشن ، شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو مجموعی سائبر حملوں کے 4 فیصد کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات سائبر حملوں

پڑھیں:

یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین کے شہر سومی پر روس کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جس میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

مسیحی مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر شہر کے مرکز میں کیے گئے اس حملے میں ایک مصروف سڑک کو نشانہ بنایا گیا جس میں رہائشی عمارتیں، ایک تعلیمی ادارہ اور شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

Tweet URL

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس حملے کو انتہائی تشویشناک اور ہولناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے، پام سنڈے کے دن اور مسیحیوں کے مقدس ہفتے کے آغاز پر کیا جانے والا یہ حملہ حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر کیے جانے والے ایسے ہی حملوں کا تسلسل ہے۔پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ

انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہیں اور انہیں فوری بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے یوکرین میں پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے ایسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن میں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی مطابقت سے ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔

یوم امن پر تشدد

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے سومی شہر پر کیے جانے والے اس حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امدادی برادری اور ملک میں اقوام متحدہ کی ٹیم کی جانب سے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پام سنڈے امن و عبادت کا موقع ہے لیکن سومی کے لوگوں کو اس دن تشدد، دہشت اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

میتھائس شمالے نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کی سختی سے ممانعت ہے۔ یہ قوانین انسانی زندگی اور وقار کو تحفظ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ان کا ہر طرح کے حالات میں احترام کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
  • ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ڈالر
  • یمن میں مشتبہ امریکی فضائی حملے، حوثیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعوی
  • شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
  • بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • میانمار: فوجی حکمران زلزلہ متاثرین پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید