موت سے وہ شخص گھبراتا ہے جس کے نامہ اعمال میں کچھ نہ ہو، علامہ حافظ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نماز، روزہ، حج، تلاوت قرآن، زکوٰة، خمس اگر انسان کی زندگی میں فائدہ نہیں پہنچاتے تو اعمال فقط دکھاوا ہیں، جبری گمشدگیاں تشویشناک، مولانا ناصر عباس جوئیہ کو اٹھا لیا گیا، یہ ظالمانہ روش ختم ہونی چاہیے، جب تمہارے پاس کوئی مانگنے والا آئے تو اس کی جگہ خود کو رکھ کر تصور کریں، موت ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زوردیا ہے کہ قرآن مجید سے زندگی کیلئے رہنمائی حاصل کریں۔ موت سے وہ شخص گھبراتا ہے جس کے نامہ اعمال میں کچھ نہ ہو۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جس کو اپنی اخروی زندگی میں کامیابی کا یقین ہے، وہ موت سے نہیں گھبراتا۔ نماز، روزہ، حج، تلاوت قرآن، زکوٰة خمس وغیرہ اگر انسان کی زندگی میں فائدہ نہیں پہنچاتے تو یہ اعمال فقط دکھاوا ہیں۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستان میں لوگوں کو جبری طور پر گم شدہ کر دیا گیا اور اب کسی کو پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ مسجد بیت الحزن کے پیش نماز مولانا ناصرعباس جوئیہ کو اٹھا لیا گیا، یہ ظالمانہ روش ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو اپنا انجام بھی یاد رکھنا چاہے، مسنگ پرسنز کے معاملے پر جب ان لوگوں کے پاس اقتدار نہیں ہوتا تو پھر بات کرتے ہیں لیکن جونہی اقتدار مل جاتا ہے تو پھر کچھ بھول کر اس ظلم میں خود شامل ہو جاتے ہیں۔
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو کچھ بھی ہے، ہر انسان کو اسے چھوڑنا ہے، کوئی کسی بنگلے کا مالک ہو یا جھونپڑی میں رہتا ہو، ہر کسی کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے، موت ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کو چاہئے پہلے دوسروں کیلئے اور پھر اپنے لیے دعا کرے، تو اللہ آپ کی مشکلات میں مددگار ہوگا۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ جہنمیوں سے پوچھا جائے گا کہ آپ جہنم میں کیسے آئے تو وہ کہیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔ جتنا ہمارا وجود دوسرے انسانوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، اتنا ہی یہ بابرکت ہوگا۔ انہوں نے کہا جب تمہارے پاس کوئی مانگنے والا آئے تو اس کی جگہ خود کو رکھ کر تصور کریں، جیسے اپنے لیے چاہو ویسا ہی دوسروں کیلئے بھی، جو کسی پر رحم نہیں کرتا اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کے اعمال اور ان کے آثارکو بھی لکھا جاتا ہے۔ اگر اعمال اچھے ہوں گے تو اس کے آثار بھی اچھے ہوں گے، اور اگر اعمال برے ہوں گے تو ان کے اثرات بھی برے ہی ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا ہوں گے
پڑھیں:
حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہاریکجتی کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔
ان کیا کہنا تھاکہ لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا لیکن لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، فلسطینی قیادت سے اس کی توثیق حاصل کرلی ہے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک اور پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔
شارجہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی جاں بحق
مزید :