نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم کو دعوت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سہ فریقی کرکٹ سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اب آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس اسٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
انوکھا جملہ لکھنے پر بھارتی اسٹیڈیم کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
(ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کا نام ریکارڈ بُک میں شامل ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ گیندوں کے ذریعہ طویل جملہ لکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم کی 50 سالہ تقریبات جاری ہیں اوریہ ریکارڈ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی1974 میں وانکھیڈے میں ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں سنچری بنانے والے ایکناتھ سولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیاہے۔
ا س موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے سوپنل نے بتایا کہ ’’ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہم سے کہا تھا کہ وہ گیندوں سے طویل جملہ لکھنے کی کوشش کرنے والے ہیں۔ ایسا ریکارڈ آج تک کسی نے نہیں بنایا تھا۔ ہم نے انہیں چیلنج دیا اور انہیں شرائط بھی واضح کردیں۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے کہا گیا کہ گیندوں کی تعداد 2ہزار سے کم نہ ہو۔
انہوں نے گیندوں سے لکھا ’’ففٹی ایئرز آف وانکھیڈے اسٹیڈیم‘‘۔ اس جملے کو لکھنے کیلئے کل14 ہزار 505گیندوں کا استعمال کیا گیا جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ساری گیندیں غیرسرکاری تنظیموں کو دی جائیں گی جہاں بچے کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
ایم سی اے کے صدر اجنکیا نائک نےاس پروگرام کے دوران کہا کہ ’’وانکھیڈے اسٹیڈیم کی اپنی تاریخ ہے اور ممبئی نے بین الاقوامی کرکٹرز پیدا کئے ہیں۔ ہم نے 50؍سالہ سالگرہ کو یادگا ربنانے کیلئے جمعرات کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا اور23؍جنوری 2025 کو یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور23جنوری1975 کو ہی بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی