راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے۔
عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔
عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295- اے کے تحت 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے۔
خیال رہے کہ مجرموں کے خلاف پیکا کی سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پشاور زلمی کا نیا ڈیجیٹل قدم- جنت مرزا ٹیم کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر
پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملک کی سب سے مقبول سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے اس بات کا اعلان پشاور زلمی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جس کے مطابق جنت مرزا پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے دوران زلمی کی آن لائن تشہیری مہم کا نمایاں حصہ ہوں گی جنت مرزا کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے اس نئی شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید فروغ دینا ہے جبکہ ڈیجیٹل سطح پر مداحوں سے مضبوط اور براہ راست رابطہ قائم کرنا بھی اس کا اہم پہلو ہے پشاور زلمی نے اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل کیا تھا اور اب جنت مرزا کی شمولیت سے ٹیم کی مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل موجودگی کو مزید وسعت دی گئی ہے زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اپنی ٹیم کے قریب لانے کے لیے جدید اور مؤثر ذرائع اپنا رہی ہے