2025-02-04@17:51:09 GMT
تلاش کی گنتی: 38
«منور چورنگی پر»:
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس کی تعمیرایک ایسے وقت شروع کی گئی کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جبکہ کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے،کراچی کے دیگر علاقوں بلخصو ص گلستان جوہر کے شہریوں کو تقریباڈیڑھ سال تک روزانہ ٹریفک جام میں اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا پڑے گا۔ کیونکہ سندھ حکومت کا کراچی میں تعمیراتی کام کو طول دیناروایت بن گئی ہے اور وقت مقررہ پر کسی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاتا ہے...
لاہور: پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے پر کیا اثرات پڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں تھوڑی کم محنت کرتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی،...
—فائل فوٹو ملتان میں گیس باوزر دھماکے کے واقعے میں ملوث باوزر کے ڈرائیور کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باوزر سے گیس چوری کرتے تھے۔ ملتان گیس باوزر دھماکہ، تھانہ مظفر آباد کا SHO برطرفملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق واقعے کے روز گیس چوری کرنے لگے تو وال لیک تھا، گیس لیک ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوا، کچھ دیر بعد دھماکا ہو گیا۔واضح رہے کہ گیس باوز ردھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی قربانی کے بارے میں بات کی ہے۔ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ہمیشہ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں کام تھوڑا کم کر لیتی تو اپنے بچوں کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کو ان کا قریبی عزیز ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب بچوں کے گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا جیسے ہی بچوں نے اس شخص کو دیکھا تو اس کے پاس چلے گئے اور وہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات چل رہی ہے غالب گمان یہی ہے کہ بچوں کوان...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں...
کراچی: کورنگی فشرمین چورنگی پر تجاوزات کی بھرمار ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی...
---فائل فوٹو ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیااسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔گیس باؤزر دھماکے میں...
کراچی: کورنگی سیکٹر اڑتالیس میں دو کمسن بھائی لاپتا ہوگئے، فلیٹ کے احاطے سے نامعلوم شخص بچوں کو ساتھ لے گیا، پولیس نے ذاتی دشمنی کا معاملہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر اڑتالیس آٹھ البرک ٹاور کے قریب سے اچانک 2 کمسن بھائی لاپتا ہوگئے، زمان ٹاؤں پولیس نے لاپتا ہونے والے دو کمسن بھائیوں 4 سالہ زین علی اور7 سالہ اعظم کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ مغوی بھائیوں کی والدہ کائنات دختر جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعیہ خاتون کائنات نے پولیس کو بتایا کہ 2013ء میں اس کی شادی وسیم عباس سے کے پی کے ہری پور ہزارہ میں ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں...
ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔ ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیااسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پانچ روز قبل گیس باؤزر میں...
احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے...
ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، جن میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔ ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے ۔ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔
جامشورو میں شہباز سی این جی اسٹیشن گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان، گیس چوری میں ڈپٹی چیف انجینئررضا محمد شیخ اور ایس ایس جی سی ایل کے ملازم سہیل داؤد پوٹو ملوث، کارروائی نہ ہو سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں شہباز سی این جی اسٹیشن سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے گیس چوری کی جاتی رہی، سی این جی اسٹیشن پر 29مارچ 2019 کو ریڈ کیا گیا جس کے دوران پتا چلا کہ سی این جی اسٹیشن 3سال سے گیس چوری کرتی رہی لیکن ایس ایس جی ایل کے بلنگ، سرویلیئنس اور مانیٹرنگ شعبے پتا لگانے میں ناکام...
فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، وزارت خزانہ نے وضاحت کر دی۔وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔ 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔ میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔ عالمی شہرت یافتہ مسٹر بیسٹ ٹک ٹاک خریدنے والے ہیں ؟ صارفین کیلئے...
سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا گرین میوٹنٹ مائکروب دریافت کیا ہے جسے ’چونکس‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ چونکس آب و ہوا کی تبدیلیوں سے لڑنے اور فضا سے بڑی مقدار میں کاربن کو اپنے اندر ذخیرہ کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ سائنس نیوز کے مطابق مائیکروبائیولوجسٹ میکس شوبرٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے اٹلی کے ولکانو جزیرے کے ساحل کے قریب جہاں سورج کی روشنی پڑتی ہے وہاں گہرے پانیوں میں سبزمیوٹنٹ مائکروب کو دریافت کر لیا ہے،جسے انہوں نے ’چونکس‘ کا نام دیا ہے۔ میکس شوبرٹ کی تحقیقی ٹیم ان چھوٹے جانداروں کی تلاش کے لیے پانی میں اتری جو فوٹو سینتھیسس کے عمل کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ لیتے ہیں لیکن انہیں ان...
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں...
لاہور: سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے...
ایس ایس جی سی ایل میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ 8؍ارب 55 کروڑ روپے کی گیس چوری کرنے والوں کا پتا لگانے میں ناکام ہو گئی اور وصولی بھی نہیں کر سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں گیس کی چوری ان اکائونٹڈ فار گیس کا سب سے بڑا سبب ہے اور یو ایف جی( ان اکاؤنٹڈ فار گیس) میں گیس چوری کا حصہ 47 فیصد ہے ، 10سال کے دوران دو لاکھ 63 ہزار 2 سو ایم ایم سی ایف گیس چوری ہوئی جس کی مالیت ایک کھرب 51 کروڑ روپے ہے جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ نے 35 ہزار 5 سو 76...
اسیران کی رہائی کے بعد ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکرٹیریٹ آمد کے موقع پر علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی و دیگر رہنماؤں سمیت خانوادہ اسیران نے استقبال کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا،گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کیطلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصول ہوتی ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلیے کام ہورہا ہے،...
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے، گزشتہ 4سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے کام ہو رہا ہے، بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں...
کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نمائش چورنگی دھرنا کیس میں مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نمائش چورنگی دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں زاہد حسین، حامد علی، شایان، محمد حسن اور محمد...
نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ویب ڈیسک:نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات سے چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلئے خاتون نے ماچس جلائی تو اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں میاں، بیوی اور دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ...
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دونگی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پانڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی پھر بھی چور چور کہا گیا، آج عدالت میں دوسروں کو چور کہنے والے وزیراعظم پر رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے اسپیشل بچوں کے لیے 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ہوگیا ہے۔ سندھ اسپیشل گیمز میں کراچی کے 1200 سے زائد اسپیشل بچے شرکت کریں گے۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری کھیل کے ہمراہ کراچی میں 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا افتتاح کیا۔ اسپیشل گیمز میں ایتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، ٹینس، فٹبال اور دیگر گیمز شامل ہیں۔ سندھ اسپیشل گیمز میں کراچی کے 30 سے زائد ادارے شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟ سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل سندھ سردار...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
پشاور(نیوز ڈیسک)لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس دوران چار مورچوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او غریب آباد فیصل شفیع میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گینگ کے 3 کارندوں فرحان شاہ، صابر علی بلوچ اور محمد عارف مکرانی کو گرفتار کر کے ان سے 6 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی پسٹل برآمد کر کے 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یو م حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری( 14 جنوری2025 بروز منگل) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے۔ متبادل راستوں کے طور پر بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے،گرومندر سے ٹاور جانے کیلیے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کے باعث انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ ان میں سے بہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...