شہر میں پھر پانی کے بحران کا خدشہ ، نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک روانی متاثرہوتی ہے، جس کے باعث دفاتر ، دکانوں اور اپنے کاموں پر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لائن لیک ہوئے کئی روز گزرنے گئے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش پر تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان حضر حیات اور نعیم نے اعتراف کیا کہ کبوتر پورہ میں رائفل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 3 رائفلز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔