انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نمائش چورنگی دھرنا کیس میں مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نمائش چورنگی دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
ضمانت حاصل کرنے والوں میں زاہد حسین، حامد علی، شایان، محمد حسن اور محمد شکیل شامل ہیں۔ عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ پولیس نے نمائش چورنگی سے 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر پتھراؤ اور فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نمائش چورنگی
پڑھیں:
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد:5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔