Juraat:
2025-01-23@05:13:18 GMT

سوئی سدرن میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سوئی سدرن میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف

ایس ایس جی سی ایل میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ 8؍ارب 55 کروڑ روپے کی گیس چوری کرنے والوں کا پتا لگانے میں ناکام ہو گئی اور وصولی بھی نہیں کر سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں گیس کی چوری ان اکائونٹڈ فار گیس کا سب سے بڑا سبب ہے اور یو ایف جی( ان اکاؤنٹڈ فار گیس) میں گیس چوری کا حصہ 47 فیصد ہے ، 10سال کے دوران دو لاکھ 63 ہزار 2 سو ایم ایم سی ایف گیس چوری ہوئی جس کی مالیت ایک کھرب 51 کروڑ روپے ہے جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ نے 35 ہزار 5 سو 76 ایم ایم سی ایف گیس چوری کرنے والے چور پکڑے جس کی مالیت 9 ارب 64 کروڑ روپے ہے جس میں 7 ارب گھریلو صارفین اور سوا 2 ارب صنعتی و کمرشل صارفین نے گیس چوری کی جو کہ 10 سال کے دوران ہونے والی گیس چوری کا صرف 12 فیصد ہے ، ایس ایس جی سی ایل میں گیس چوری کرنے والوں سے وصول صرف 61 کروڑ روپے کئے گئے لیکن گیس چوری کرنے والوں کا پتا لگانے پر 85 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جو کہ وصول ہونے والی رقم کا 139 فیصد ہے ۔ سوئی سدرن میں رجسٹرڈ صارفین نے ایک ارب 23 کروڑ روپے کی گیس چوری کی اور ان کے خلاف کیسز درج کئے گئے اور ان سے وصول 46 کروڑ روپے کئے ۔ جبکہ ایس ایس جی سی ایل میں 5لاکھ 53 ہزار غیر رجسٹرڈ صارفین کے خلاف 6 ارب 40کروڑ روپے کی گیس چوری کے کیسز درج کئے لیکن ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا گیا، اس طرح گھریلو صارفین سے گیس چوری کے 7ارب 17کروڑ روپے وصول نہیں کئے گئے ، گیس چوری کرنے والوں سے مجموعی طور پر 8ارب 55کروڑ روپے وصول نہیں ہو سکے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گیس چوری کا کروڑ روپے

پڑھیں:

سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی

اسلام آباد: حج 2025 میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں، پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اورنجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جبکہ 89605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
  • پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے: فیصل واوڈا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چئیرپرسن کا اپنا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
  • ملک میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے ،  چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف
  • سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے:چیئرمین ایف بی آر
  • امیتابھ بچن نے 31 کروڑ روپے کا خریدا ہوا اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں بیچ دیا
  • سوئی سدرن، جعلی سند پر افسر کی بھرتی کروڑوں کی ادائیگی
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی
  • ایک لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے: آسان کاروبار قرض سکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟