Jang News:
2025-02-20@11:59:16 GMT
کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے جیل چورنگی پل پر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔
شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔