نائیجیریا میں اسکول میں آتشزدگی سے 17 طالب علم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ABUJA:
نائیجیریا کے شمالی قصبے میں ایک اسکول میں بدترین آتشزدگی سے 17 طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی نائیجیریا کے قصبے کوران نمودا میں اسکول میں آتشزدگی سے 17 بچے جاں بحق اور دیگر کئی جھلس کر زخمی ہوگئے، اسکول میں بچوں کو دینی تعلیم دی جا رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ آگ کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے متعدد بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسکول میں زیرتعلیم بچوں کی عمریں 7 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 12 سے زائد ہے، جو شدید زخمی ہیں۔
ترجمان پولیس یزید ابوبکر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اسکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے والد حسینی ادامو نے بتایا کہ آگ اسکول کے قریب واقع ایک گھر میں لگی اور پھیلتے پھیلتے اسلامی اسکول تک پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکول میں
پڑھیں:
پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیےگئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔
چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔
ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
ایران میں قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔