میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں بے امنی عروج پر چوری ڈکیتی لوٹ مار موٹر سائیکل چوری واردتوں میں اضافہ متعدد تھانوں میں مسلسل تعینات ایس ایچ آوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ضلع میں بے امنی عروج پر ہونے سے تمام تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی موٹر سائیکل چوری لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے سبب شہری تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کھلے عام لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں دکانوں کے تالے توڑنے اسلحہ کے زور پر تاجروں کے ساتھ اور شہریوں سے لوٹ مار موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ضلع کا کوئی بھی تھانہ بے امنی کی لپیٹ سے محفوظ نہیں رہا ہے ضلع بھر میں تعینات ایس ایچ اوز میں متعدد ایس ایچ مستقل بنیادوں میں تعینات رہنے پر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی جانب سے متعدد ایس ایچ آوز کو شوکاز نوٹس اور انکریمنٹ سمیت محکمہ جاتی کارروائی کے باوجود ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے من پسند تھانوں پر تعینات رہنے کے لیے کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ضلع بھر میں چوری ڈکیتی لوٹ مار چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ہیروئن کرسٹل آئس چرس کچی شراب سمیت دیگر منشیات کا کاروبار عروج پر ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ہر ماہ کارکردگی رپورٹ میں سب اچھے کا راگ الاپا جاتا ہے۔ شہریوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ایس ایچ آوز جو عرصہ دراز سے ایک ہی تھانے پر تعینات ہے ان کی جگہ دوسرے فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے اور ہر تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ آوز کے تبادلے دیگر تھانوں میں کیے جائیں تاکہ کچھ حد تک ضلع میں بے امنی کی بڑھتی ہوئی لہر کو کم کیا جاسکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایس ایچ ا وز لوٹ مار

پڑھیں:

میرپورخاص: ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز مستعفی

—فائل فوٹو

میرپورخاص کی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں کونسلرز اور چیئرمین میں اختلافات سامنے آگئے۔

ٹاؤن افسر کے مطابق ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز نے استعفیٰ دے دیا۔

مستعفی کونسلرز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کونسل اراکین کو اعتماد میں نہیں لے رہے، بجٹ اجلاس کے منٹس کی کاپیاں بھی نہیں دی جاتیں۔

دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ کرپشن روکنے پر کونسلروں سے اختلاف ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • صدرپاکستان کا دورہ چین: انٹیلیجنس شراکت اور سرحدی تحفظ بڑھانے پر اتفاق
  • میرپورخاص پولیس نے چور اورچوری کاسامان برآمد کرلیا
  • سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف مختلف جماعتوں کی اولڈ کیمپس سے احتجاجی ریلی
  • سندھیانی تحریک کا خواتین کے قتل اورتشدد پرتشویش کا اظہار
  • سیکیورٹی کا مسئلہ،سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کا علاقہ حساس قرار
  • پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا
  • پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہونے کا انکشاف
  • ہائی کورٹ بار شہری مسائل پر آواز اٹھاتا رہے گا، پرویز تالپور
  • میرپورخاص: ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز مستعفی