ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی:۔وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی.بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی.پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں.چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہارٹ سرجری بچوں کی
پڑھیں:
سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوامی رابطہ ، سوالوں کے براہ راست جواب دینے کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام سے مسلسل رابطے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کے براہ راست سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ سماجی ویب سائٹس پر "سپیکر اور عوام" پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔ پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا۔