ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ، گزشتہ پانچ دن میں گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات

گیس لیکج دھماکوں کے چار مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ پانچ روز کے دوران گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات رونماء ہو چکے ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہیں۔ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں دو خواتین جانبحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعات کے سلسلے کا آغاز رمضان المبارک میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے بعد دیکھا گیا ہے۔ پہلا واقعہ کوئٹہ میں پشتون آباد میں، دوسرا واقعہ جوائنٹ روڈ اور تیسرا ڈبل روڈ پر ہوا، جبکہ آج چوتھا واقعہ ہزارگنجی میں ہوا ہے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر دس افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گزشتہ پانچ دن میں گیس لیکج دھماکے کے چار واقعات
  • کوئٹہ؛ رمضان  میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا؛ خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
  • افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش، میاں بیوی زخمی
  • کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 خواتین جاں بحق
  • بنوں میں پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی
  • بنوں:ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا،1پولیس افسر زخمی
  • بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی
  • بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اے ایس آئی زخمی