کراچی کے اسپیشل بچوں کے لیے 3 روزہ ’سندھ اسپیشل گیمز‘ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے اسپیشل بچوں کے لیے 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز ہوگیا ہے۔ سندھ اسپیشل گیمز میں کراچی کے 1200 سے زائد اسپیشل بچے شرکت کریں گے۔
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری کھیل کے ہمراہ کراچی میں 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا افتتاح کیا۔ اسپیشل گیمز میں ایتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، ٹینس، فٹبال اور دیگر گیمز شامل ہیں۔ سندھ اسپیشل گیمز میں کراچی کے 30 سے زائد ادارے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟
سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر جیپ ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول اور بیچ گیمز کے علاوہ سالانہ کیلنڈر میں ہمیشہ کے لیے اب اسپیشل گیمز رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس سال اسپیشل گیمز کے اسکوپ کو بڑھائیں، میں چاہتا ہوں کہ یہ اسپیشل بچے انٹرنیشنل لیول پر کھیلیں، 21 فروری کو 21ویں صدی میں نوجوانوں کے چیلنجز پر کانفرنس رکھی ہے، گھوٹکی میں اسپورٹس فیسٹیول رکھا ہے جبکہ تھر اسپورٹس فیسٹیول کا بھی انعقاد کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، عطا تارڑ
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ 17 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کرے گا، پہلی بار سندھ میں ای اسپورٹس کو بھی پذیرائی دی جائے گی، سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ وہ صوبے کا نام روشن کرسکیں۔۔
انہوں نے کہا کہ تھر جیپ ریلی کرانے جارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ پنجاب کے کھلاڑی بھی سندھ آکر کھیلوں میں حصہ لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیشل بچے آغاز سندھ اسپیشل گیمز کراچی معذور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیشل بچے سندھ اسپیشل گیمز کراچی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سندھ اسپیشل گیمز نے کہا کہ کراچی کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
کراچی:کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔