رمضان المبارک سے قبل گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیرکاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
انڈر پاس کی تعمیرایک ایسے وقت شروع کی گئی کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جبکہ کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے،کراچی کے دیگر علاقوں بلخصو ص گلستان جوہر کے شہریوں کو تقریباڈیڑھ سال تک روزانہ ٹریفک جام میں اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا پڑے گا۔ کیونکہ سندھ حکومت کا کراچی میں تعمیراتی کام کو طول دیناروایت بن گئی ہے اور وقت مقررہ پر کسی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاتا ہے انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے مین سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ متبادل ٹریک روڈ پر ٹریفک کی روانی انتہائی سست روی کا شکار رہتی ہے۔
گلستان جوہر چورنگی اور فلائی آور سے کامران چورنگی اور موسمیات کی جانب جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ کی جانب منتقل کیا گیا ہے اور مین سڑک کوبڑے بڑے کنکریٹ بلاک لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ،جبکہ منور چورنگی انڈر پاس کی تعمیرات کے لیے بند کیے جانے والے مین سڑک پر چائے ہوٹل والوں نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں ڈال دی ہیں۔ اسی طرح سڑک کے اطراف میں فروٹ کے ٹھیلے اور دیگر خونچاں فروشوں کے ٹھیلے موجود رہتے ہیں۔
گلستان جوہر منور چورنگی کی مین سڑک بند ہونے کی وجہ سے روزانہ صبح اسکول ،کالج جانے والے طلباءاور دفاتر جانے والی خواتین و حضرات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پہلے ہی مین یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کی وجہ سے شہریوں کو ڈھائی سال سے بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،
اس حوالے سے ایک شہری نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں دیگر منصوبوں کی طرح ایک اور تھکا ہوااور کمپرومارزڈ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا نتیجہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہوگا۔خاص طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کو سامنا رہے گا۔
واضح رہے گلستان جوہر چورنگی انڈر پاس کے بعد منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے، جس کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے منظوری کے بعد انڈر پاس کی تعمیر ادارہ ترقیات کراچی(کے ڈی اے)کے سپرد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منور چورنگی پر رمضان المبارک انڈر پاس کی ٹریفک جام کی وجہ سے مین سڑک گیا ہے
پڑھیں:
رمضان المبارک میں چند ہفتے باقی،پاکستان میں مہنگائی کا طوفان اٹھنے لگا۔
پاکستان میں رمضان المبارک میں چند ہفتے باقی،مافیا سرگرم، اشیا خوردونوش کے دام بڑھنے لگے، چینی کی قیمتیں پھر آسمان سے چھونے لگیں، یوٹیلٹی اسٹورز مین چینی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق جس یوٹیلی اسٹور میں چینی ہے وہاں قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی عوام مارکیٹ میں تو چینی کی قیمت میں یومیہ اضافہ ہونے لگا انتظامیہ کی غلفت کے باعث دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں جبکہ مختلف مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 170سے 190 روپے فی کلو میں مل رہی ہے صرف چند دنوں میں قیمت 40 سے 50 روپے فی کلو بڑھی ہے۔ اس حوالے سے دکانداروںکا کہنا تھا کہ آنے والوں دنوں میں چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔