کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پلان ترتیب دیا ہے۔

پلان کے مطابق 3 تلوار پر رکشہ، ٹیکسی یا اون کال ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، 3 تلوار پر رش ہونے کی صورت میں کلفٹن برج ریس کورس، چودھری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا

طارق روڈ اللہ والی سے اتحاد سگنل، صدر، فوارہ چوک سے جی پی اواور سنگر چوک سے زیب النساء تک رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جامع کلاتھ تبت چوک سے عید گاہ چوک  تک بھی رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں داخؒ نہ ہوسکیں گی جبکہ ملینئیم ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک ملینئیم برج سے نیپا جاسکے گی۔ حیدری مارکیٹ والی سڑک پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا اور نارتھ کراچی سے کمرشل ٹریفک کو 5 اسٹار چورنگی سے شپ اونر چورنگی اور لنڈی کوتل چورنگی موڑاجائے گا۔

بورڈ آفس سےٹریفک کے ڈی اے چورنگی سے ضیاء الدین چورنگی اور پہاڑ گنج موڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

karachi traffic سڑک کراچی ٹریفک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سڑک کراچی ٹریفک اور ٹیکسی کا داخلہ

پڑھیں:

بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

نیب سندھ نے ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے 655 ٹی ڈی آرز کو منجمد کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔نیب سندھ کےمطابق مختلف بینکوں میں موجود ٹی ڈی آرز بحریہ ٹاون سمیت ایک فرد کے نام پر ہیں، منجمد کردہ ٹی ڈی آرزکی مجموعی مالیت مبینہ طورپراربوں میں ہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ
  • کراچی؛ ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
  • کراچی میں خلع کیلیے عدالت جانے والی خاتون کو شوہر نے قتل کردیا، حملے میں بیٹی زخمی
  • لاہور: سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، نجی سکیورٹی کمپنی کا دفتر سیل، شوکاز جاری
  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری
  • عیدالفطر کے پیش نظر اہم مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک پولیس تعینات
  • بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد
  • پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟
  • کراچی: جام صادق پل ترقیاتی کام کیلیے بند، متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت