صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب
صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔
کراچی کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش.
باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔