Express News:
2025-04-02@01:50:24 GMT

رحیم یار خان: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان گلشن عثمان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ رحیم یار خان راشد گولے والا نامی شخص اپنے رکشے پر چپس تل رہا تھا کہ سلنڈر پھٹ گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جو رکشہ ریڑھی چپس خریدنے آئے تھے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال برن یونٹ میں منتقل کر دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

غزہ: فلسطینیوں کے لیے ایک اور عید المناک یادوں کے ساتھ آئی، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے باشندے روایتی عید کی خوشیوں کے بجائے فضائی حملوں، تباہ شدہ گھروں اور جنازوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق خان یونس میں علی الصبح ہونے والے ایک فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ماں نہلہ ابو متار کا کہنا تھا کہ عید جو پہلے خوشی اور ملاقاتوں کا دن تھا، اب جنازے اور تدفین کا دن بن چکا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خان یونس میں 8 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے شامل تھے، المواسی پر حملے میں 3 نوجوان لڑکیاں شہید، جو عید کے نئے کپڑوں میں ملبوس تھیں جبکہ رفح میں مزید 11 لاشیں برآمد، جن میں 6 فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے ارکان شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مساجد، بازار اور گلیاں ویران ہو چکی ہیں۔ لوگ ملبے پر نماز عید ادا کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ ہزاروں بے گھر افراد عارضی خیموں میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں، جس کے بعد سے اب تک 900 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 50 ہزار 277 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی شہری عزالدین موسا کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں معلوم نہیں کتنا وقت باقی ہے؟ ایک راکٹ کسی بھی وقت ہم پر گر سکتا ہے۔ ہمارے بچوں کی آنکھیں خوف کی عکاسی کرتی ہیں، لیکن ہم انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی
  • لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی
  • لوئر دیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید
  • غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی حملے جاری، 5 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، غزہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید