سکولوں کے بچوں نے سٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ان بچوں پر فخر ہے پنجاب کے مختلف سکولوں کے بچوں کے پراجیکٹس دیکھے تھوری سی محنت اور وسائل کے ساتھ آپ پوری دنیا فتح کرسکتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ 11سو بچے مختلف سکولوں سے یہاں آئیں ہیں مختلف سٹیم مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 11سو بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے آپ لوگوں کے والدین کی محنت آج رنگ لائی ہیں ,2لاکھ 75ہزار بچوں نے حصہ لیا ہے بچے چھوٹے چھوٹے ہے مگر خواب بہت بڑے ہے اپ کے جو مقاصد ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی میں ان کو حاصل کرنا ہے بطور ماں میرا یہ وعدہ ہے میں اپ کی بہتری کے لیے اسی طرح کام کرتی رہو گی، میرے جتنے بھی وسائل ہے ان کو اپ پر خرچ کیا جائے گا ،جن سکولوں میں فرنیچر اور باقی چیزوں کی ضرورت ان کو پورا کیا جائے گا ،آئی ٹی لیب جو شہباز شریف نے بنائی تھی ان کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج آپ نے مریم نواز سے وعدہ کرنا کی کبھی بھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا کوئی یہ کہیں کہ میٹرو بس کو آگ لگا دو تو کیا کہوں گے انہیں؟ ،دوسرے بچوں کو ترغیب دینا گالی دو جلاو گھیراؤ کرو۔مریم نواز نے کہا کہ 4سال حکومت کی کوئی کام نہیں کیا ،سکالرشپ کیوں نہ دی، ذاتی حملے کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے ،کے پی کے کے بچے ہمیں کہتے ہے کہ ہمیں لیپ ٹاپ دیے جائیں ،آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے رہی ہو مگر کوئی تھا جو پیٹرول بم دے رہا تھا ،اپنے بچے باہر بیٹھے یہاں بچوں کا غلط ترغیب سیکھائی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔
محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کررہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ملک کو ترقی، روشنی ، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا۔ میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اوردیگر بھی موجود تھے۔