کورنگی: لاپتا بچوں کو کوئی عزیر ساتھ لے گیا ہے، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کو ان کا قریبی عزیز ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب بچوں کے گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا جیسے ہی بچوں نے اس شخص کو دیکھا تو اس کے پاس چلے گئے اور وہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات چل رہی ہے غالب گمان یہی ہے کہ بچوں کوان کا کوئی قریبی عزیز ہی ساتھ لے گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لے گیا
پڑھیں:
کھڈرو: ٹریفک حادثے میں 65سالہ شخص ہلاک
کھڈرو(نمائندہ جسارت) کھڈرو کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 56 سالہ شخص جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ نواب شاہ روڈ دیھ 25 جمڑاؤ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 56 سالہ در محمد سنجرانی اور ان کے14 سالہ بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں در محمد سنجرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے زخمی بیٹے رضا محمد کوحیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے، در محمد سنجرانی کوپہلے ہی ٹانگ میںفریکچر تھا پٹی کرانے کیلئے دیھ 22 جمڑاؤ کنبھار کے پاس لے کر گئے تھے واپسی میں یہ حادثہ پیش آگیا ۔مرحوم 4 بیٹیاں 2 بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑ کر گئے ہیں۔