ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، جن میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔
ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے ۔
جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو بچے ہیں، جبکہ خاتون کے خاندان کے دو لوگ بھی باؤزر دھماکے میں زخمی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار روز قبل گیس باؤزر سے ایل پی جی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 10 افراد جاں بحق، 26 زخمی ہوئے تھے۔
26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: باؤزر دھماکے بچوں کو جنم دھماکے میں
پڑھیں:
لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا، ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔