Jasarat News:
2025-02-19@04:19:26 GMT

پولیس کی کارروائیاں‘ ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیت اور کارلفٹر گینگ گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پرزے اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو کارندوں، ممتاز اور محمد علی، کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد علاقوں، بشمول مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے، میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں اور ضابطے کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب گارڈن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث احمد رضا اور محمد ولید نامی دو کارلفٹرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پیشے سے موٹر سائیکل مکینک ہیں اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے ان کے پرزے الگ کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک کھلی ہوئی چیسس اور موٹر سائیکلوں کے مختلف پرزے برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکلیں پولیس نے

پڑھیں:

پڈعیدن ،پویس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

پڈعیدن (نمائندہ جسارت ) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان سمیت 11 ملزمان گرفتار،2 پستول 7 رائونڈز،3050 گرام چرس، 600 گرام گٹکا اور گیمبلنگ آرٹیکلز برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی اور مٹھیانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قربان سولنگی سے ایک پستول 5 رائونڈز اور اختیار کلہوڑو سے پستول، 2 رائونڈ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ہالانی ، مورو اور نوشہروفیروز سٹی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان ہدایت اللہ خاصخیلی سے 2000 گرام چرس، سنگھار کھوسو سے 1050 گرام چرس اور سردار بھنگوار سے 600 گرام گٹکا برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ دریاخان مری اور بھریاسٹی تھانوں کی پولیس نے جوئے کے اڈوں پر الگ الگ کارروائیوں میں 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ایاز سامٹیو ، نذر محمد لاشاری ، احمد لاشاری ، ساجد کلہوڑو ، سعید کلہوڑو اور شاہد چنا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عارف والا؛ تین طلبہ ڈوبے نہیں تھے، قتل کا انکشاف
  • ضلع شرقی سےموٹرسائیکل چور گرفتار
  • ایک ہفتے میں 13مقابلے ایکڈکیت ہلاک ہوا،14زخمی
  • راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان گرفتار، 7 گاڑیاں برآمد
  • باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
  • پڈعیدن ،پویس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی، ضلع شرقی میں موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار
  • کیماڑی اورحیدری میں مقابلہ‘ 3زخمی ملزمان سمیت4 گرفتار
  • پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں 2راہزن گرفتار