Islam Times:
2025-04-16@10:15:21 GMT

غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں، یونیسیف

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں، یونیسیف

عالمی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو میں ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ بچوں کو سردی کا سامنا ہے، یہ بہت خطرناک ہے، ہم نے غزہ میں بہت سے بچوں کو ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرتے دیکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی کمیونیکیشن منیجر ٹیس انگرام نے غزہ سے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ان خاندانوں سے ملاقات کی، جو اپنے گھروں کے ملبے پر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترپال کی چادروں کے ساتھ لکڑی کی پلائی کے ٹکڑوں کا استعمال کر رہے تھے، مجھے امید ہے کہ یہ اب بھی قائم رہے گا، ہم خاص طور پر بچوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکرمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بچوں کے لیے، نہ صرف باہر رہنا خوف ناک ہے، سردی کا سامنا کرنا ہے، بلکہ یہ بہت خطرناک بھی ہے، ہم نے غزہ میں بہت سے بچوں کو ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرتے دیکھا ہے۔ یہ واضح ہے کہ جب آپ خاندانوں سے ملتے ہیں تو ان کے پاس وہ چیز نہیں ہوتی، جس کی انہیں اپنی حفاظت کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتارکیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی کرتا اور اپنی تنظیم کے دیگر کارندوں کو معلومات فراہم کرتا تھا، جوشہرمیں امن و امان کیلئے خطرات کا باعث تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھاجن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں تھیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے تھے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم تھے۔محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • میری زندگی میں 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید
  • کراچی ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • اسلام آباد: حکومتی ادارے قانون کی خلاف ورزی کیسے کر رہے ہیں؟
  • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • مختلف ادارے آئیسکوکے  22 ارب 22 کروڑ کے مقروض،نوٹس جاری
  • پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
  • کراچی: کورنگی کریک پر لگی آگ کس طرح بجھی؟ خطرناک گیس اب بھی موجود
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی