لاہور:

سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔  ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزمان پولیس کی گرفت میں ہیں، جنہیں  تمام قانونی تقاضے پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے برآمد ہونے والی نقدی اور زیورات اصل مالک کے سپرد کیے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں

امریکی ٹیرف کے باعث سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 10ہزارو پے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار800روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 8573روپے اضافے 2لاکھ 90ہزار466 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 100ڈالر اضافے سے3218ڈالر فی اونس ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19 ملزم گرفتار
  • گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد
  • کراچی میں 9 ٹرک جلانے کے واقعات: دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات درج، 19ملزم گرفتار