کراچی: کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس لائن میں آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔