Daily Mumtaz:
2025-04-12@23:19:08 GMT

کراچی، ڈمپرز کو جلانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

کراچی، ڈمپرز کو جلانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

کراچی میں حادثے کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے موٹروے پر احتجاج کیا، پولیس نے مذاکرات کے بعد ایم نائن پر ٹریفک بحال کرادی۔

ڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے ٹرک الٹا دیئے تھے۔

احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن کے دونوں ٹریک بند ہوگئے، ٹریفک کی روانی معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے ڈمپروں کو آگ لگانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سخت زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ناگن چورنگی پر 4 اور فور کے چورنگی پر 3 ٹرک جلا دیئے، اطلاع پر فائر ٹینڈرز کی مدد سے ڈمپروں میں لگی آگ بجھادی گئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہو سکتے ہیں؟ کیا یہ سپر مین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہو سکتے ہیں؟ کیا یہ سپر مین ہیں۔ تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کر دیتا ہوں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جا سکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی
  • ایک ایکسیڈنٹ کی سزا: نسل پرست شر پسندوں نے 5 ڈمپر، 4 ٹینکر نذر آتش کر دیئے
  • شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا
  • ڈمپرز حادثات میں ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں، وزیر داخلہ سندھ
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے
  • کراچی، ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش
  • ڈمپرز حادثات میں ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں، ضیاء لنجار