نوشہرہ: گیس لیکج سے دھماکا ، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سبزہ زار :شیر کے حملے سے شہری شدید زخمی، تحقیقات جاری
وقاص احمد: سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر شیر کے پنجرے میں چلے جانے کی وجہ شہری شیر کے حملے میں زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقع سبزہ زار کے علاقے میں واقع میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر پیش آیا جہاں شہری عظیم شیر دیکھنے گیا۔ اس سے قبل عمر ڈولا نے رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں دیا تھا تاہم عظیم نے غلطی سے شیر کے پنجرے میں قدم رکھ لیا، جس کے نتیجے میں شیر نے حملہ کر دیا۔
190 ملین پاؤنڈ حکومت کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں: فوادچودھری کا بڑا دعویٰ
شیر کے حملے میں عظیم کے سر، چہرے اور بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر کے مالک میاں عمر ڈولا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
غزہ جنگ بندی معاہدہ ہماری تاریخی کامیابی، خطے میں امن بحال ہو گا: ٹرمپ