---فائل فوٹو 

ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا،

پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔

گیس باؤزر دھماکے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: باؤزر دھماکے گیس باؤزر

پڑھیں:

نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقہ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات،دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی صورت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا۔ مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 4 نمازی شہید
  • مدرسہ اکوڑہ خٹک؛ نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد شدید زخمی
  • نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں دھماکہ،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی
  • ٹانک:بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گرگئی
  • گلگت: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو کچل دیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی
  • کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق
  • پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ
  • لاہور میں ملزم کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش، دوست کی دوست کے ساتھ بدفعلی